حیدرآباد ۔ 27 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : مالی پریشانیوں سے تنگ آکر ایک سافٹ ویر انجینئر نے خود کشی کرلیا ۔ اپل پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 32 سالہ گنیش نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ اپل پولیس کے مطابق اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب اس سافٹ ویر انجینئر کی بیوی بنگلور سے حیدرآباد پہونچی تھی ۔ گنیش کی بیوی کو مکان مالک نے اطلاع دی تھی کہ اس کا شوہر دروازہ نہیں کھول رہا اور نہ ہی کوئی ردعمل ظاہر کررہا ہے ۔ جس کے بعد اس سافٹ ویر انجینئر کی بیوی نے اپنے شوہر کو فون کیا تاہم کوئی جواب نہ آنے پر وہ بنگلور سے برائے فلائیٹ حیدرآباد پہونچی اور مکان مالک کی مدد سے دروازہ توڑ کر دیکھا تو اس خاتون کے شوہر نے خود کشی کرلیا تھا گذشتہ دنوں میاں بیوی دونوں رشتہ دار کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے بنگلور گئے تھے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔