مالی پریشانیوں پر دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /2 نومبر ( سیاست نیوز ) ایس آر نگر اور کوکٹ پلی کے علاقہ میں دو افراد نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 56 سالہ روی چدمبرم جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ ایس آر نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ پولیس کے مطابق چدمبرم شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 45 سالہ شخص راگھونندن جو پیشہ سے تاجر تھا ۔ نظام پیٹ کالونی میں رہتا تھا ۔ اس شخص نے کل خودکشی کرلی کاروبار میں نقصان اور مالی پریشانیوں سے یہ شخص دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔