مالی پریشانیوں پر دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /28 اگست ( سیاست نیوز ) پنجہ گٹہ اور کوکٹ پلی کے علاقوں میں دو افراد نے مالی پریشانیوں ، قرض اور گھریلو مسائل سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 35 سالہ ونود کمار جو بے روزگار تھا ۔ کندن باغ کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ ونود کمار بے روزگاری کے سبب بہت پریشان تھا اور مالی پریشانیوں کے سبب وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 38 سالہ پی رام جو پیشہ سے تاجر تھا نظام پیٹ کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل اس نے مالی پریشانیوں اور گھریلو پریشانیوں کا شکار ہوکر نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔