حیدرآباد /31 جولائی ( سیاست نیوز ) حبیب نگر اور ونستھلی پورم پولیس حدود میں پیش آئے واقعات میں دو افراد نے مالی پریشانیوں کے سبب خودکشی کرلی ۔ حبیب نگر پولیس کے مطابق 45 سالہ لکشمن جو دھنگر بستی میں رہتا تھا ، پیشہ سے لیبر بتایا گیا ہے ۔ اس نے مالی پریشانیوں کے سبب آج صبح کے اوقات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 33 سالہ کے وینو جو جواہر نگر ناگول کا ساکن تھا ۔ اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔