مالی پریشانیوں پر خودکشی

حیدرآباد /17 اپریل ( سیاست نیوز ) چلکل گوڑہ کے علاقہ میں ایک شخص نے مالی پریشانیوں کے سبب پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 29 سالہ کے سنتوش ریڈی جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ وارث گوڑہ سکندرآباد میں رہتا تھا ۔ سنتوش ریڈی نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر انتہائی اقدام کرلیا اور پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔