مالی پریشانیوں پر ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد۔/25 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ بیگم پیٹ میں ایک شخص نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 32 سالہ ایس نویندر جو واٹر پیوریفائنگ کا کام کرتا تھا بیگم پیٹ اولڈ کسٹم بستی میں رہتا تھا ۔ اس شخص کو گزشتہ چند روز سے شدید مالی پریشانی کا سامنا تھا جس نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لے کر خودکشی کرلیا ۔ بیگم پیٹ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔