حیدرآباد ۔ 3جون ( سیاست نیوز) شہر کے علاقوں چارمینار اور سیف آباد پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دوافراد نے مالی پریشانیوں کے سبب خودکشی کرلئے۔ چارمینار پولیس کے مطابق منگل رائے جو پیشہ سے سنار ،آنند گلی چارمینار میں رہتا تھا۔ منگل رائے شراب کے نشہ کاعادی تھا جو کثرت سے شراب نوشی کرتا اور اس شخص کو مالی پریشانیوں کا سامنا تھا ۔ یکم جون کو اس نے نامعلوم زہریلی دوا استعمال کیا اور کل رات فوت ہوگیا ۔ سیف آباد پولیس کے مطابق 24سالہ وشال جو پیشہ سے خانگی ملازم ۔ چنتل بستی علاقہ میں رہتا تھا۔ اس شخص کو شدید مالی پریشانیوں کا سامنا تھا جس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔