حیدرآباد /10 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) میر پیٹ کے علاقہ میں ایک شخص نے مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ نریش جو پیشہ سے خانگی ملازم میرپیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص کو شدید مالی پریشانیوں کا سامنا تھا اور اس کے سبب وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے یکم اکٹوبر خودسوزی کرلیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔