حیدرآباد /8 مئی ( سیاست نیوز ) شہر اور نواحی علاقوں میں پیش آئے مختلف علاقوں میں تین افراد نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ مشیرآباد پولیس کے مطابق 48 سالہ شنکر جو پیشہ سے لیبر تھا جواہر نگر میں رہتا تھا ۔ اس نے مالی پریشانیوں کے سبب کل رات خودکشی کرلی ۔ الوال پولیس کے مطابق 31 سالہ بدری ناتھ جو پیشہ سے پینٹر تھا ۔ الوال میں رہتا تھا ۔ جس نے مالی پریشانیوں کے سبب کل رات خودسوزی کرلی اور برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 24 سالہ لکشمی نارائنا جو گاجولہ راما علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس نے مالی پریشانیوں کے سبب کل رات اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی اور آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔