حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : بنجارہ ہلز اور ملکاجگیری پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں مالی پریشانیوں کے سبب دو افراد نے خود کشی کرلی ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 45 سالہ گویند جو پیشہ سے کارپینٹر تھا ۔ اندرا نگر میں رہتا تھا ۔ کل اس شخص نے خرابی صحت اور مالی پریشانیوں کے سبب انتہائی اقدام کرتے ہوئے خود کشی کرلی ۔ ملکاجگری پولیس کے مطابق 48 سالہ سری ہری جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ ملکاجگری میں رہتا تھا ۔ اس نے آج صبح پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ جو خرابی صحت اور مالی حالات سے پریشان تھا ۔ پولیس نے یہ بات بتائی اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔