مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی

حیدرآباد /20 جنوری ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں کے سبب ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ کوکٹ پلی پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 40 سالہ دلیپ کورا نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے آج صبح پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ دلیپ کورا پیشہ سے مزدور تھا ۔ جس کا آبائی مقام مغربی بنگال ریاست سے بتایا گیا ہے ۔ پولیس کوکٹ پلی کے مطابق یہ شخص شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔