حیدرآباد /12 اگست ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں سے تنگ آکر ایک تاجر نے خودکشی کرلی ۔ میرپیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 29 سالہ چوہان جو نندانا ونم کرمن گھاٹ میں رہتا تھا ۔ اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ چوہان نے مالی پریشانیوں کے سبب انتہائی اقدام کیا ۔ پولیس میرپیٹ مصروف تحقیقات ہے ۔