مالی پریشانیوں سے تنگ آکر ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد /26 اپریل ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ایک شخص نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 38 سالہ بالاسوامی جو لکڑی کا پل علاقہ میں رہتا تھا ۔ پیشہ سے باورچی بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص لکڑی کا پل علاقہ میں واقعہ ہوٹل میں کام کرتا تھا ۔ جس کا آبائی مقام پرکاشم ریاست آندھراپردیش بتایا گیا ہے ۔ یہ شحص شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس نامپلی مصروف تحقیقات ہے ۔