مالی پریشانیوں سے تنگ آکر ایم بی اے طالب علم کی خودکشی

حیدرآباد 28 نومبر (سیاست نیوز) گھریلو مسائل اور مالی پریشانیوں سے تنگ آکر ایک ایم بی اے کے طالب علم نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ پیٹ بشیر آباد پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 29 سالہ ٹی وینکٹیش نے آج پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ شخص ایم بی اے میں زیر تعلیم تھا اور کومپلی میں اپنے والد سوریہ پرکاش و دیگر افراد خاندان کے ساتھ رہتا تھا ان کے خاندان کو مالی پریشانیوں کا سامنا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔