حیدرآباد /17 جولائی ( سیاست نیوز ) بیگم پیٹ ، تکارام گیٹ اور جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آئے واقعات میں تین افراد نے مالی پریشانیوں اور قرض کے بوجھ سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ بیگم پیٹ پولیس کے مطابق 48 سالہ سرینواس جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ شیام لعل بلڈنگ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل اس نے مالی پریشانیوں کے سبب نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ تکارام گیٹ پولیس کے مطابق 35 سالہ نرسنگ راؤ جو پیشہ سے پینٹر تھا ۔ تکارام گیٹ علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔پولیس کے مطابق نرسنگ مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 27 سالہ ڈی بچاریڈی جو پیشہ سے تاجر تھا ۔ ایس آر نائیک جیڈی میٹلہ میں رہتا تھا ۔ پیشہ سے تاجر بچاریڈی کو شدید مالی پریشانیوں کا سامنا تھا ۔ جس سے تنگ آکر اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور کل رات اس کی موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔