مالی پریشانیوں اور شوہر سے جھگڑے سے تنگ آکر دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /12 مارچ ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں سے تنگ آکر ایک اور شوہر سے جھگڑے کے بعد ایک خواتین نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات الوال اور سکندرآباد کے علاقہ تکارام گیٹ پولیس حدود میں پیش آئے ۔ الوال پولیس کے مطابق 20 سالہ لکشمی جو سوریہ نگر علاقہ کے ساکن انجی بابو کی بیوی تھی۔ اکثر میاں بیوی میں جھگڑا ہوا کرتا تھا ۔ جس سے تنگ آکر اس خاتون نے کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ تکارام گیٹ پولیس کے مطابق 42 سالہ ناگا رتنم جو تکارام گیٹ علاقہ کے ساکن کرشنا مورتی کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کو شدید مالی پریشانیوں کا سامنا تھا ۔ جس سے تنگ آکر اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔