مالی پریشانیوں اور خرابی صحت کے باعث دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /16 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں اور خرابی صحت کے سبب خودکشی کے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ نریڈمیڈ پولیس کے مطابق 48 سالہ روی کمار جو پیشہ سے جیالوجسٹ تھا ۔ ڈیفنس کالونی نریڈمیڈ میں رہتا تھا ۔ سال 2016 میں آسٹریلیا سے واپسی کے بعد یہ شخص گذشتہ چند روز سے مالی پریشانیوں کا شکار ہوگیا ۔ مالی پریشانیوں سے تنگ آکر کل رات خودکشی کرلی ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 40 سالہ راج شیکھر جو پیشہ سے تاجر تھا کے پی ایچ بی علاقہ کے ساکن شخص ناگیندر بابو کا بیٹا تھا ۔ خرابی صحت کے سبب یہ شخص کافی پریشان اور ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا جس نے کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔