حیدرآباد /3 ستمبر ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں اور خرابی صحت کے سبب پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 21 سالہ کلیم عالم جو پیشہ سے باورچی تھا اور ایک ہوٹل میں بحیثیت ٹفن ماسٹر کام کرتا تھا ۔ یہ شخص مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ جس نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ میڑپلی پولیس کے مطابق 38 سالہ ہری کرشنا جو پیشہ سے سیکوریٹی گارڈ تھا ۔ میڑپلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ 31 اگست کے دن خرابی صحت سے تنگ آکر اس نے انتہائی اقدام کیا اور پھانسی لیکر خودکشی کی کوشش کی ۔ اس دوران اس کے رشتہ داروں اور ساتھیوں کی مدد سے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ آج رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔