مالی میں حملوں کے پیش نظر ہنگامی حالات میں توسیع

بماکو، 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) مغربی افریقی ملک مالی کی قومی اسمبلی نے ملک میں اسلامی شدت پسندوں کے حملے کو دبانے کے لئے ہنگامی حالات میں چھ ماہ کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ قومی اسمبلی کے قانونی کمیشن کے صدر، زومانا ندیجي ڈومبیا نے جمعہ کو ووٹنگ کا اعلان کیا تھا جس میں فوج کو گرفتاری اور حراست میں لینے کا اضافی اختیار دیا جانا تھا۔ یہ نومبر 2015 میں لگائی گئی ایمرجنسی میں تازہ ترین توسیع ہے ۔ابتر صیانتی صورتحال نے مالی کو افراتفری کا شکار بنا دیا ہے ۔ مالی میں 11،000 اقوام متحدہ امن فوج اور فرانسیسی فوجیوں کی تعیناتی کی گئی ہے لیکن شدت پسند اب بھی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے جنوری میں ایک فوجی اڈے پر ایک خود کش حملے میں کم از کم 77 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔