حیدرآباد /28 مئی ( سیاست نیوز ) الوال اور شاہ میر پیٹ پولیس حدود میں مالی پریشانیوں سے تنگ آکر دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ الوال پولیس کے مطابق 31 سالہ راملو جو مزدور تھا سوریہ نگر الوال میں رہتا تھا۔ اس نے 23 مئی کو تقریب سے واپسی کے بعد یہ انتہائی اقدام کیا تاہم مقامی افراد کو کل اس کے مکان سے آرہی بدبو کے بعد اس بات کا علم ہوا اور پولیس کو اطلاع دی گئی ۔ پولیس نے راملو کی مسخ شدہ نعش کو اس کے مکان سے برآمد کرلیا ۔ پولیس کے مطابق وہ گذشتہ ہفتہ اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ رشتہ داروں کے یہاں تقریب میں گیا تھا اور بیوی بچوں کو رشتہ داروں کے یہاں چھوڑ دیا ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 30 سالہ ناگیش جو کسان تھا انتارام ولیج میں رہتا تھا جس نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر کل رات زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
شوہر کی ہراسانی سے بیوی کی خودکشی
حیدرآباد /28 مئی ( سیاست نیوز ) شادی کے 20 سال بعد شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ سرور نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 38 سالہ کرونا نے آج صبح پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کرونا شاردھا نگر علاقہ کے ساکن سرینواس کی بیوی تھی ۔ ان کی شادی سال 1994 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں ۔ کروناکر اس کا شوہر معمولی بات پر ہراساں و پریشان کر رہا تھا جس سے تنگ آکر خاتون نے خودکشی کرلی ۔پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے شوہر کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔