حیدرآباد ۔ 21 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : گھٹکیسر کے علاقہ میں ایک شخص نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خود کشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 32 سالہ رمیش جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ آنند نگر گھٹکیسر میں رہتا تھا ۔ اس نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خود کشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔