حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : مالی پریشانی سے تنگ آکر ایک نوجوان نے خود کشی کرلی ۔ یہ واقعہ جوبلی ہلز پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 19 سالہ محمد غوث پاشاہ نے کل رات پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بورا بنڈہ کے علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پیشہ سے آٹو ڈرائیور غوث پاشاہ راجیو گاندھی نگر بورا بنڈہ کے ساکن محمد غلام کا بیٹا تھا ۔ گذشتہ چند روز سے وہ کام پر نہیں تھا ۔ اور پریشان رہتا تھا ۔ جس نے مالی پریشانی سے تنگ آکر انتہائی اقدام کرلیا اور کل رات پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔