مالی تنگدستی پر دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /27 مارچ ( سیاست نیوز ) مادناپیٹ کے علاقہ میں قرض کے بوجھ اور مالی پریشانیوں سے تنگ آکر دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 26 سالہ محمد کلیم جو نہرو نگر علاقہ مادناپیٹ کے ساکن محمد یعقوب کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے مزدوری کرتا تھا ۔ اس نوجوان کو شدید مالی پریشانیوں کا سامنا تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے 16 مارچ کے دن اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ جہاں دوران علاج آج وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ دوسرے واقعہ میں جو مادناپیٹ میں پیش آیا ایک 50 سالہ شخص نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یادیا مالی پریشانیوں کا شکار تھا کاروبار میں نقصان کے بعد وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمے درج کرلیا۔