حیدرآباد ۔ 5 اگست (سیاست نیوز) میڑپلی کے علاقہ میں ایک شخص نے مالی پریشانیوں سے تنگ آ کر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ سندیپ جو پیشہ سے لیبر تھا، میڑپلی علاقہ میں رہتا تھا، یہ شخص شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا، جس نے دلبرداشتہ ہوکر خودسوزی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔