حیدرآباد /19 ستمبر ( سیاست نیوز ) شوہر کی موت اور لڑکیوں کی پرورش سے دلبرداشتہ مالی پریشانیوں کا شکار ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ سیف آباد پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ لکشمی جو پھول باغ بشیر باغ علاقہ کے ساکن گنیش کی بیوی تھی نے گذشتہ ماہ کی 17 تاریخ کو شوہر کی موت ہوگئی تھی ۔ تب سے خاتون پریشان اور ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی ۔ شوہر کی موت کے بعد تین لڑکیوں کی پرورش کی ذمہ داری خاتون پر تھی ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودسوزی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔