مالی تنگدستی پر ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد 5 ستمبر (سیاست نیوز)میڑ پلی کے علاقہ میں مالی پریشانیوں کے سبب ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 50 سالہ پرکاش ریڈی جو بوڑ اپل علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے مزدور بتایاگیا ہے کل رات اس شخص نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق پرکاش ریڈی نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر یہ انتہائی اقدام کیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔