حیدرآباد۔/14جون، ( سیاست نیوز) معین آباد کے علاقہ میں ایک شخص نے مالی پریشانیوں اور بیروزگاری سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ سب انسپکٹر مسٹر سائیدلو کے مطابق 34سالہ رویندرکنوجوار جو امیر پیٹ معین آباد میں رہتا تھا۔ بلہار شاہ کا متوطن بتایا گیا ۔ کنوجوار جو ہارڈ ویر نٹ ورکنگ کا ماہر تھا اس نے ملازمت چھوڑ دی تھی اور ملازمت کی تلاش میں تھا۔قابلیت کے لحاظ سے اسے ملازمت نہ ملنے اور مالی پریشانیوں سے تنگ آکر وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا اور اس نے دو دن قبل پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔پولیس مصروف تحقیقات ہے۔