حیدرآباد ۔ 20 ستمبر (سیاست نیوز) مالی پریشانیوں اور گھریلو مسائل سے تنگ آ کر دو افراد نے خودکشی کرلی۔ یہ دو علحدہ واقعات چادر گھاٹ اور پنجہ گٹہ پولیس حدود میں پیش آئے۔ چادرگھاٹ پولیس کے مطابق 51 سالہ شیخ صاحب جی جو کالا ڈیرہ علاقہ کا ساکن ریاست کرناٹک کا متوطن بتایا گیا ہے۔ یہ شخص شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی۔ شیخ نے کل مبینہ نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 39 سالہ ڈاکٹر سری لنگیشور جو پیشہ سے تاجر تھا، پریم نگر خیریت آباد علاقہ کا ساکن نے 18 ستمبر کے دن مبینہ نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے مصروف تحقیقات ہے۔