مالیگاؤں دھماکہ :یو اے پی اے کے تحت کاروائی کے خلاف لفٹنٹ کرنل پروہت نے کھٹکھٹایا ممبئی ہائی کورٹ کادروازہ۔

درخواست تک چارجس عائد نہ کرنے‘ خصوصی عدالت کو ہدایت کے لئے لفٹنٹ کرنے پروہت نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے‘ جس کا عدالت فیصلہ کریگی۔
ممبئی۔لفٹنٹ کرنل پرساد پروہت جس پر 2008کے مالیگاؤں دھماکہ کا کیس چل رہا ہے نے ممبئی ہائی کورٹ کا رخ کیا ہے‘ جہاں پر انہوں نے اسپیشل انوسٹی گیشن ایجنسی ( این ائی اے) عدالت کے احکامات کوچیالنج کیاہے‘ جس میں خصوصی عدالت نے ملزم کی جانب سے مخالف دہشت گردی قانون کے نفاذ کی مخالفت میں دائر کردہ درخواستوں کومستر د کردیاگیاتھا۔

پروہت کی منشاء سنوائی پر روک لگانا اور خصوصی عدالت کو ہدایت جاری کرانے تاکہ درخواست کسی فرد جرم پیش نہ کیاجائے‘ چہارشنبہ کے روز یہ درخواست ہائی کورٹ میں پیش کی گئی جس پر عدالت فیصلہ کریگی ۔

پروہت نے عدالت پر زوردیاہے کہ جو احکامات این ائی اے کی عدالت نے جاری کئے ہیں انہیں’’ منسوخ اور مسترد ‘ ‘ کردیاجانا چاہئے۔چہارشنبہ کے روز معاملہ جسٹس ایس ایس شندڈے اور جسٹس اے ایس گڈکری پر مشتمل ڈویثرن بنچ کے روبرو پیش کیاگیاجس پر جمعرات کے روز سنوائی متوقع تھی۔

پیر کے روز اسی بنچ نے ان میں سے ایک ملزم سمیر کلکرنی کی درخواست پر بھی سنوائی کی ‘ جس پر اکٹوبر کے روز اگلی سنوائی میں ملزم پر فرد جرم ثابت کیاجائے گا۔بنچ نے یہ بھی کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق ہی سنوائی کی جارہی ہے ۔

ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے پچھلے ہفتہ کہا ہے کہ ملزمین بشمول پروہت کے خلاف یواے پی اے کے تحت کاروائی کی جائے گی۔