کوبیر ( ضلع عادل آباد ) /25 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوبیر منڈل کے مالیگاؤں سے بھینسہ تک بڑے پیمانے پر روڈ شاہراہ کے وسیع تعمیری کام چل رہا ہے ۔ لیکن گتہ دار مالیگاؤژ سے بھینسہ کے قریب ایک روڈ کو کھود ڈالا اور روڈ کے دونوں جانب مٹی کے امبار ڈالے گئے ۔ جس کے سبب راہ چلنے والے افراد اور خاص طور پر گاڑی راں افراد گرکر زخمی ہو رہے ہیں ۔ اس واقعہ کی اطلاع گتہ دار کو دینے پر نظر انداز کر رہے ہیں ۔ بعد ازاں عوام کا بڑا ہجوم اخباری نمائندوں نے بتایا تو گتہ دار کے خلاف شکایت کی کہ روڈ کے تعمیری کام سے عوام کو فائدہ ہونے کے بجائے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ روڈ تعمیری کام کے شروعات میں عوام تو جانے کیلئے وابستہ پختہ یا کچہ بناکر آسانی سفر کرنے کے بعد میں کتنے بھی ماہ کام چلے عوام کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی ۔ لیکن یہ مسئلہ تو برعاس ہویگا دن بہ دن عوام کچھ اس گتہ داری کی لاپرواہی سے بہت دشواریاں پیش آرہی ہے ۔ پارڈی ، مالیگاؤژ ، گنڈی گاؤں کی عوام نے ضلع کلکٹر سے اس مسئلہ کی کمیونٹی کیلئے اپیل کرتیہ وئے جلد از جلد عمل کرنے پر زور دیا ۔ واضح رہے کہ یہ روڈ کی تعمیری کام سنگل روڈ کا ہی ہے ۔