نظام آباد میں سرقہ کی واردات میں ملوث ، 4 افراد گرفتار، ایڈیشنل پولیس کمشنر کا انکشاف
نظام آباد :3؍ جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )اڈیشنل ڈی سی پی لا ء اینڈ آرڈر سدرشن ریڈی نے پولیس ہیڈ کوراٹر پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 28؍ جون کے روز IIIٹائون کے علاقہ نامدیواڑہ میں ٹی دیانند کے مکان میں ہوئے سرقہ کی واردات میں ملوث شیخ عمرا ن ، محمد فیضان ، شیخ ریاض ، امول جادو کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 4لاکھ 99 ہزار روپئے اور ساڑھے 7تولہ طلائی زیورات کو برآمد کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شیخ عمران گذشتہ کئی دنوں سے دیانند کے پاس کار ڈرائیور کی حیثیت سے کام کررہا تھا اور دیانند بیاگ بنانے کے کاروبار کو انجام دیا کرتا تھا ۔ عمران اس کے پاس 3سال سے کام کررہا تھا اور عمران پر دیانند کو مکمل اعتماد تھا اور گھر کے ساری تفصیلات سے واقف تھا اوردیانند دکان کو جانے سے قبل گھر کے دروازہ بند کردیتا تھا اور مین گیٹ کو مقفل کرتے ہوئے جایا کرتا تھا ۔ عمران اس بات سے واقف تھا مالک کے گھر میں موجودہ 5لاکھ 35 ہزار روپئے اور الماری میں موجودہ طلائی زیورات پر نظر ڈالتے ہوئے اسے اپنے ساتھی محمد فیضان ، شیخ ریاض ، امول جادو کو ساتھ لے لیا اور اس سے قبل مالک کو دو دن کی تعطیل مانگتے ہوئے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہااور 28 ؍جون کے روز 4 بجے نامدیواڑہ میں واقع دیانند کے مکان پہنچ کر مین گیٹ کی قفل شکنی کی اور اند رداخل ہوکر الماری میں موجودہ روپئے ، طلائی زیورات کے لاکر کو لیکر کار میں رکھ لیا اور کاماریڈی کی طرف جاکر لاکر توڑ کر اس میں موجودہ 5لاکھ 35 ہزار روپئے میں سے 1لاکھ 45 ہزار روپئے عمران اور باقی تینوں ایک لاکھ 30 ہزار روپئے آپس میں تقسیم کرلیا اور سونے کے زیورات عمران اپنے پاس رکھ لیا تھا اور اس میں ساڑھے تین تولہ آپس میں تقسیم کرلیا اور اسے فروخت کرکے مساوی رقم آپس میں تقسیم کرلی ۔ دیانند نے IIIٹائون پہنچ کر اس بارے میں شکایت کی تھی پولیس نے اس بارے میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا ۔ آج صبح 9 بجے ٹائون سی آئی اور سب انسپکٹر IIIٹائون نے آج صبح کنٹیشور کے علاقہ میں ان چاروں کو آرمور کی رخ کار میں جاتے ہوئے تحویل میں لیا اور ان کے پاس روپئے اور سونا پائے جانے پر انہیں تحویل میں لیتے ہوئے پوچھ تاچھ کرنے پر سرقہ کا انکشاف کیا جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کرتے ہوئے روپئے اور سونا برآمد کیا اور ریمانڈ پر دے دیا ۔ اس موقع پر اے سی پی سدرشن ، سی سی ایس سرکل انسپکٹر نریش ، سب انسپکٹر IIIٹائون کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔