دبئی۔25ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) زمبابوے کے آف اسپنر مالکم والر کو آج آئی سی سی نے ان کے بولنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیا ہے اور ان پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ آئی سی سی کے تجزیہ نگاروں نے زمبابوے کے آف اسپنر مالکم کے بولنگ کو غیرقانونی پایا ہے جس کے بعد ان پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی کے تجزیہ نگاروں نے مالکم کی بولنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیا ہے لہذا آئی سی سی کی جانب سے ان پر تمام طرز کی بین الاقوامی کرکٹ میں بولنگ کرنے پر فوری طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ آف اسپنر کی تمام گیندیں آئی سی سی کی جانب سے متعین کردہ 15ڈگری کی سطح سے باہر ہیں ۔