سیول،8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مالٹا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے شمالی کوریا کے خلاف عائد سنگین الزامات کے پیش نظر اپنے یہاں کام کرنے والے وہاں کے ورکروں کے ویزا کی مدت بڑھانے سے انکار کردیا ہے جس کے سبب انہیں اپنے ملک لوٹنا پڑ رہا ہے ۔ جنوبی کوریائی خبررساں ایجنسی یونہیپ نے آج بتایا کہ مالٹا نے جنوبی کوریا اور انسانی حقوق کے گروپوں کی کوششوں کے بعد یہ قدم اٹھایا ہے ۔ جنوبی کوریا نے کچھ ممالک پراس سلسلے میں دباؤ ڈالا تھا کہ وہ شمالی کوریا کے ورکروں کو واپس بھیج کر انہیں اپنے ملک میں تبدیلی لانے کو مجبور کرے ۔