کلکتہ ۔2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) َٰلوک سبھا انتخابا ت سے عین قبل مالدہ میں ترنمول کانگریس کے 500ورکروں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔مالدہ ضلع سے موصول اطلاع کے مطابق چنچل بلاک نمبر 2بکری علاقے کے ترنمول کانگریس کے ورکروں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے ۔شمالی مالدہ سے کانگریس کے امیدوارعیسی خان چودھری اس موقع پر موجود تھے ۔شمالی مالدہ سے کانگریس کے ممبر اسمبلی بھی موجود تھے ۔دوسری جانب ترنمول کانگریس کے ضلع صدر دولال سرکار نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔