مالدوا میں صدارتی انتخابات کیلئے دوبارہ رائے دہی

چیسی ناؤ ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مالدوا کے صدارتی انتخابات کے نتائج کچھ ایسے آئے ہیں کہ اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا کیونکہ روس کی تائید والے ایک امیدوار کو ووٹوں کی اکثریت حاصل کرنے سے معمولی طور پر محروم ہونا پڑا حالانکہ آج تمام بیالٹ پیپرس کی گنتی مکمل ہوگئی تھی جس میں ایگور ڈوڈون کو 48.26 فیصد جبکہ یوروپی تائیدوالے حریف امیدوار مائیا سنڈو نے 38.42 فیصد حاصل ہوئے جو تمام نو امیدواروں میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے امیدوار تھے۔ تاہم کسی کو بھی واضح اکثریت نہ ملنے کی وجہ سے رائے دہی کا دوسری بار انعقاد 13 نومبر کو عمل میں آئے گا جہاں ڈوڈون اور سینڈو کے درمیان کسی  ایک امیدوار کا قطعی فیصلہ ہوگا۔ سابق سوویت روس سے تعلق رکھنے والے اس شہر میں راست طور پر صدارتی انتخابات کا انعقاد 20 سال کے طویل عرصہ کے بعد کیا جارہا ہے۔