حیدرآباد ۔ 19 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس دنیا کے سرکردہ جیویلری ریٹلرس نے بڑے پیمانے پر وسعت کے سفر میں 20 دسمبر 2014 تا 3 جنوری 2015 جلد کامیابی کے ساتھ پانچ نئے شورومس کا افتتاح کرنے والا ہے ۔ مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس نے گولڈ سوک دیرا میں دوبئی کے سب سے بڑے جیویلری آؤٹ لیٹ کا آغاز کرتے ہوئے تاریخ رقم کی ہے ۔ مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈ کی برانڈایمبسیڈر مسز کرینہ کپور اس گروپ کے 122 ویں شوروم کا 20 دسمبر کو 6 بجے شام افتتاح کریں گی ۔ یہ شوروم 9500 مربع فیٹ پر محیط ہے جو دوبئی کے قلب میں واقع ہے ۔ اس آوٹ لیٹ کی خصوصیات میں یہاں ہندوستان ، ملیشیا ، ترکی ، سنگاپور ، ہانگ کانگ ، پاکستان ، تھائی لینڈ ، اٹلی ، اسپین اور بحرین سے چنندہ کلکشن عالمی درجہ کے خریداروں کے انتخاب کے لیے پیش کیا جارہا ہے ۔ جو دوبئی شاپنگ فیسٹیول کے دوران خصوصی طور پر دوبئی میں توجہ کا مرکز ہوگا ۔ اس شوروم کے اسٹاف میں دس ممالک کے باشندے شامل ہیں جو 31 زبانوں میں نمائندگی کے ذریعہ گاہکوں کو مطمئن کریں گے ۔ اس شوروم مکمل مہارت سے تراشیدہ زیورات 24 ، 22 ، 21 اور 18 قیراط میں پیش کئے جائیں گے ۔ کم وزنی روزمرہ استعمال والے زیورات سے لے کر روایتی دلہن کے زیورات کے ساتھ ساتھ ہمہ قسم کے عصری ڈیزائن کے زیورات فراہم ہوں گے ۔ جی آئی اے / آئی جی آئی سے مصدقہ اور دنیا بھر میں عصری اور عالمی معیار کے ہیرے کے زیورات پیش کئے جائیں گے ۔ مالا بار گروپ چیرمین ایم پی احمد کے مطابق روایتی کے ساتھ ساتھ ہم عصر ڈیزائنوں کے عصری کلکشنس کی نمائش کے علاوہ علاقائی طور پر آرنمنٹل زیورات کو بھی شامل کیا جائے گا ۔ اس طرح کڑپہ میں 123 ویں شوروم کا افتتاح 21 دسمبر کو 11-30 بجے دن ، سنیما اسٹار مسز کاجل اگروال کریں گی ، لولو ، ہائپر مارکٹ ریاض میں 124 ویں شوروم کا افتتاح 24 دسمبر کو ہوگا اس کے علاوہ سنگاپور میں 125 ویں شوروم کا افتتاح 26 دسمبر کو ہوگا اور کلابراگی کرناٹک میں 126 ویں شوروم کا افتتاح 3 جنوری کو عمل میں لایا جائے گا ۔۔