مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کے 150 ویں شوروم کا

بیلگاوی ، کرناٹک میں بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خاں کے ہاتھوں افتتاح
حیدرآباد ۔ 5 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خاں نے بیلگاوی ( بیلگام ) ، کرناٹک میں مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کے 150 ویں شوروم کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر مالا بار گروپ کے چیرمین ایم پی احمد ، مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کے ایم ڈی ( انڈیا آپریشنس ) اشہر او ، گروپ ایگزیکٹیو ڈائرکٹرس کے پی عبدالسلام ، اے کے نشاد ، ریجنل ہیڈ ، ایفلو رحمن اور دوسرے مہمان موجود تھے ۔ مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس دنیا کا ایک جیولری ریٹیلر ہے ۔ جس کے 9 ممالک میں 150 شورومس ہیں ۔ مشہور بالی ووڈ اداکارہ بیگم کرینہ کپور خاں نے جو مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کی برانڈ ایمبسیڈر ہیں ۔ 30 اپریل کو مہدی پٹنم ، حیدرآباد میں مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کے 149 ویں شوروم کا افتتاح کیا ۔ بیلگاوی میں 150 ویں شوروم کا ۔ اس خاص موقع پر مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کی جانب سے ان کے کسٹمرس کو پرکشش آفرس پیش کئے جارہے ۔ اس موقع پر خصوصی قیمتوں پر نئے ڈیزائن کے زیورات کے کلکشن کو پیش کیا جارہا ہے ۔ کسٹمرس ایڈوانس بکنگ آپشن سے اضافی فوائد حاصل کرسکتے ہیں ۔ مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کی ایک اور پیشکش سے کسٹمرس سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ سے محفوظ رہ سکتے ہیں اور چاندی مفت حاصل کرسکتے ہیں ۔ 1993 میں کالی کٹ ، کیرالا میں ایک جیولری آوٹ لیٹ سے اس بزنس کی شروعات کرنے والا مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس آج ہندوستان کا تیزی کے ساتھ ترقی کرنے والا ایک بزنس گروپ ہے ۔ جس نے کوالٹی اور پیوریٹی میں معیار کو برقرار رکھا ہے ۔ اس گروپ کے شورومس جی سی سی ممالک جیسے یو اے ای ، عمان ، سعودی عربیہ ، قطر ، کویت ، بحرین اور جنوبی ایشیائی ممالک جیسے سنگاپور اور ملیشیا میں ہیں ۔ مالا بار گروپ کے چیرمین ایم پی احمد نے ان کی اس کامیابی کو گروپ کی شفافیت دیانت داری اور سخت محنت سے منسوب کیا ہے ۔ انہوں نے ان کے گروپ پر بھروسہ کرنے پر کسٹمرس سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ہم اس فیلڈ میں دیانت داری ، اختراعات اور ٹاپ کوالٹی کو اپناتے ہوئے بلندیوں پر پہنچے ہیں ۔ اس گروپ کے مینو فکچرنگ یونٹس ممبئی ، حیدرآباد ، بنگلورو ، کوئمبتور ، اور کیرالا کے علاوہ بیرون ملک سعودی عربیہ ، قطر اور یو اے ای میں ہیں ۔ مالا بار گولڈ ڈائمنڈس کی جانب سے صرف BIS ہال مار کڈ 916 گولڈ ، IGI کے مصدقہ ہیرے کے زیورات ، PGI کے مصدقہ پلاٹینم زیورات اور انٹرنیشنل وارنٹی کے ساتھ پریمیم برانڈیڈ واچس فروخت کئے جاتے ہیں ۔ دو سال قبل مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس نے ان کے آن لائن اسٹور www.malabargoldanddiamonds.com کا آغاز کرتے ہوئے ای کامرس پلیٹ فارم میں داخل ہوئے ہیں جو کسٹمرس کو ان کے گھر سے خریداری کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔۔