مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کے آرٹسٹری شو کا آغاز

سوماجی گوڑہ چوراہے پر 7 تا 16 نومبر جاری، ڈپٹی سی ایم کے ہاتھوں افتتاح
حیدرآباد۔7نومبر(سیاست نیوز) مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کے آرٹسٹری شو کانائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمودعلی کے ہاتھوں آج افتتاح عمل میںآیا۔ سوماجی گوڑہ چوراہے پر واقع مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کے شوروم پر7نومبر تا16نومبر آرٹسٹری شو جاری  رہے گا جس میں تمام عمر کے خواتین او رلڑکیوں کے لئے منفرد اور دلکش انداز پر مشتمل نئے ڈیزائن کی جویلری کی نمائش اور فروخت عمل میںآرہی ہے۔ سونے اور ڈائمنڈس کے چنندہ ماہر جوہریوں کے ہاتھ تیار کردہ جواہرات کو اس شو میںشامل کیاگیا ہے جو اپنے آپ میںایک مثال بھی ہیں۔ مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس ‘ڈائمنڈس جویلری‘ ناتراشیدہ ہیرے کی جویلری‘ پریسیا‘ پریسیوس جیمس جویلری‘ اتیھنس‘ہینڈی کرافٹ جویلری‘ ڈیوائن‘ انڈین ہیرٹیج جویلری‘ ہائی ‘ کیژول جویلری اور اسٹارلیٹ۔ کڈس جویلری مذکورہ آرٹسٹری شو میںنمائش کے لئے رکھی گئی ہے جس کا مشاہدہ اور خریدی بھی کی جاسکتی ہے۔ا س کے علاوہ مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کی بیسویں سالگرہ کے جشن کے موقع پر پندرہ کروڑ تک کے قیمتی سونے کے انعامات بھی گاہکوں کو دئے جائیں گے مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کے بیس سالہ جشن کے دوران جو ہندوستان بھر میں مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کے آؤٹ لیٹس سے خریدی کریں گے۔اس دوران تیس ہزار کی خریداری پر ایک اسکریچ اینڈ ون کوپن گاہک کو دیا جائے گاسونے کے سکہ کے ساتھ او رہفتہ واری لکی ڈرا کے دوران گولڈ بارس بھی انعامات میں دئے جائیں گے جو12ڈسمبر 2015تک جاری رہے گا۔ آرٹسٹری شو کے افتتاح کے بعد نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمو دعلی نے مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان کے علاوہ دنیا بھر کے نو ممالک میں 140مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کے شوروم ہیں جہاں پر معیاری اور منفرد انداز کی تیار کردہ جویلری دستیاب ہے۔ انہوں نے کہاکہ آرٹسٹری شو کے ذریعہ نئے ڈیزائین کی پیش کش ایک بہترین اقدام ہے۔