مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کی 22 ویں سالگرہ مزید 22 نئے شورومس کھولنے کا اعلان

حیدرآباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ): مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کی جانب سے اس کی 22 ویں سالگرہ کے موقع پر آئندہ چھ ماہ ہندوستان ، جی سی سی اور مشرق وسطیٰ میں مزید 22 نئے شورومس کھولنے کا اعلان کیا گیا ۔ توسیعی پلانس کے ذریعہ مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کی جانب سے اس کے ریٹیل نیٹ ورک کو وسعت دیتے ہوئے اسے 135 اسٹورس سے بڑھا کر 155 آوٹ لیٹس تک کیا جائے گا ۔ اس طرح اس کو دنیا میں ایک اہم ترجیحی جیولر کا مقام حاصل ہوگا ۔ یہ اقدام 2020 تک اس کے آوٹ لیٹس کی تعداد کو بڑھا کر 300 کرنے کے سلسلہ میں ہے ۔ مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس فی الوقت دنیا بھر میں ٹاپ 5 جیولری ریٹیلرس میں شامل ہے ۔ سالانہ ٹرن اوور 26 ہزار کرور روپئے کے ساتھ فی الوقت مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کے گولڈ مینو فکچرنگ فسیلٹیز میں 12000 کلو گرام سونیا تیار کیا جارہا ہے ۔ ہندوستان اور بیرون ملک میں اس کے مینو فکچرنگ یونٹس کیرالا ، ٹامل ناڈو ، کرناٹک ، تلنگانہ ، مہاراشٹرا ، قطر ، شارجہ ، اور سعودی میں ہیں ۔ مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کی جانب سے یو اے ای حکومت کے تعاون و اشتراک سے دوبئی میں 5 ایکڑس پر ایک اڈوانسڈ گولڈ مینوفکچرنگ یونٹ قائم کیا جارہا ہے ۔ مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کے چیرمین ایم پی احمد نے کہا کہ سونے کی کم قیمت کی پیشکش سرمایہ کاروں اور زیورات کے خریداروں کے لیے ایک شاندار موقع ہے ۔ سونے کی قیمت کم ہونے سے خریدار اس میں کافی دلچسپی لے رہے ہیں ۔ مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کا ایک آن لائن اسٹور malabargoldanddiamonds.com بھی ہے جس کے ذریعہ کسٹمرس کو ان کی پسند کے زیورات خریدنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے ۔۔