حیدرآباد ۔ 8 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس نے 30 نومبر کو ویزاگ میں ہدہد کے راحت کاری کاموں کے سلسلے میں آندھرا پردیش سی ایم ریلیف فنڈ کے ضمن میں 13 لاکھ روپئے کا چیک دیا ہے ۔ بزنس میں 21 ویں سنہری سال کا جشن مناتے ہوئے مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس نے ہندوستان اور جی سی سی ممالک میں تعلیم ، خواتین کی خود اختیاری ، دیکھ بھال صحت ، امکنہ و ماحولیاتی تحفظ کے میدانوں میں سی ایس آر سرگرمیوں کا اعلان کیا ہے ۔ مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس نے مالا بار چیرٹیبل ٹرسٹ کی سرپرستی میں طبی اور امکنہ چیریٹی کیلئے اس کے سالانہ ٹرن اوور کا ایک حصہ مختص کیا ہے ۔ 4,40,094 سے زیادہ مریضوں کو زندگی بچانے والی ادویات مفت فراہم کیا ہے اور 7,519 سے زیادہ بے گھر افراد کو ٹرسٹ کے ذریعہ مستفید کیا ہے۔ ملک میں شہریوں کے لئے معیار کو پروان چڑھانے کے لئے تعلیم کو فروغ دینے اور مستقبل کے ضامن پروگرامس اور اسکالر شپس پر توجہ دی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ سی ایس آر مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس نے سال 2013 اور 2014 میں مکمل آندھرا پردیش اور تلنگانہ ریاستوں میں مستحق 5000 طالبات کو 2 کروڑ مالیتی اسکالر شپس کا اعلان بھی کیا ہے ۔۔