حیدرآباد ۔ 28 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کو نیشنل جویلری ایوارڈس میں آل انڈیا جیمس اینڈ جویلری ٹریڈ فیڈریشن کا ’ بیسٹ جین آف دی ایر ‘ ایوارڈ حاصل ہوا ۔ ممبئی میں 21 فروری کو منعقدہ ایک تقریب میں یہ ایوارڈ دیا گیا ۔ اس سے قبل بھی مالا بار گولڈ کو بیسٹ اڈورٹائزنگ ، برائیڈس آف انڈیا ایوارڈس دئیے جاچکے ہیں ۔ مالا بار گولڈ کے شاندار برانڈس میں مائین ڈائمنڈ جویلری ، ایرا ان کٹ ، پریشیا ، جیم ، ڈیوائین ، کڈس ، ہینڈی کرافٹ جویلری و دیگر شامل ہیں ۔ مالا بار گولڈ صرف 100 فیصد BIS ہال مارکڈ گولڈ کی فروخت کرتا ہے ۔ جب کہ اس کو آئی جی آئی اور پی جی آئی سے سرٹیفیکٹ دیا جاچکا ہے ۔ مالا بار گولڈ نے گاہکوں کے لیے گولڈ پرچیز اسکیم کا آغاز کیا ہے ۔۔