د12 دسمبر تا 31 جنوری کسٹمرس کو ،گفٹس اور انعامات کی پیشکش
حیدرآباد ۔ 11 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کی جانب سے 12 دسمبر 2014 تا 31 جنوری 2015 مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈ فیسٹیول کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ جس کے دوران کسٹمرس کو اضافی فوائد کے طور پر گفٹس اور انعامات کی پیشکش کی جارہی ہے ۔ اس فیسٹیول کے دوران مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کی جانب سے اس کے کسٹمرس کو 50 کلو گرام تک سونا بطور انعامات تقسیم کیا جائے گا ۔ اس کے دوران 30 ہزار روپئے کی خریداری کرنے و الے ہر کسٹمر کو ایک اسکراچ اور ون کوپن حاصل ہوگا جس سے یقینی سونے کا سکہ جیتا جاسکتا ہے ۔ اس فیسٹیول کے دوران ہر ہفتہ لکی ڈرا ہوگا جس کے ونرس کو گولڈ بارس بطور انعامات حاصل ہوں گے ۔ اس فیسٹیول کے اختتام پر ایک میگا بمپر ڈرا ہوگا اور لکی ونر کو ایک کلو سونا حاصل ہوگا ۔ اس موقع پر عصری اور جدید ڈیزائنس میں خوبصورت زیورات کو خصوصی طور پر پیش کیا جارہا ہے ۔ مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس صرف BIS ہال مارکڈ 916 گولڈ ، آئی جی آئی کے مصدقہ ہیرے کے زیورات ، PGI کے مصدقہ پلاٹنیم جیولری اور ہال مارکڈ سلور جیولری ہی فروخت کرتے ہیں ۔ مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس ، ایک انتہائی بھروسہ مند جیولری برانڈ ہے جو مالا بار گروپ آف کمپنیز کی فلیگ شپ کمپنی ہے جس کے ہندوستان ، سنگاپور اور جی سی سی میں 121 شورومس ہیں ۔۔