حیدرآباد 19 مارچ (پریس نوٹ) مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کے سوماجی گوڑہ شوروم پر 18 تا 29 مارچ 2017 ء ہیریٹیج جیویلری شو پیش کیا جارہا ہے جس میں سونے، ہیرے اور قیمتی نگینوں کے زیورات کی نمائش اور فروخت کی جارہی ہے۔ ہیرٹیج جیویلری شو کا افتتاح کارپوریٹر بنجارہ ہلز وجئے لکشمی نے کیا۔ اس موقع پر مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کے معزز مہمان اور بہی خواہ موجود تھے۔ اس ایونٹ کے دوران مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنٹس فیسٹیول کے 8 ویں ویکلی ڈرا ونر کا بھی اعلان کیا گیا جس کا نام سوجنیا واویلالہ ہے۔ برانچ اے ایس راؤ نگر ، کوپن نمبر 195125 اور مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنٹس فیسٹیول کے ساتویں ویکلی ڈرا ونر مسز سبھاشنی (کوپن نمبر 200611) کو اس پروگرام میں 100 گرام کا سونے کا سکہ پیش کیا گیا جن کے نام کا اعلان مہدی پٹنم برانچ میں کیا گیا تھا۔