براسست۔ 11؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ کولکتہ کے مضافات میں بیل گھوریا مقام پر تشدد کے واقعہ میں حکمران ترنمول کانگریس پارٹی کے 3 اور سی پی آئی ایم کے 4 سیاسی ورکرس زخمی ہوئے۔ تشدد کے سلسلہ میں پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ تشدد کل رات اُس وقت پھوٹ پڑا تھا، جب دونوں پارٹیوں کے ورکرس نے انتخابی مہم کے اختتام پر پرچم لہرا رہے تھے۔ پولیس نے کہا کہ اس علاقہ میں واقع سی پی آئی ایم پارٹی کے دفتر پر حملہ کیا گیا اور توڑ پھوڑ کی گئی جب کہ قریب میں واقع ترنمول کانگریس پارٹی کے دفتر پر سنگباری کی گئی۔ دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے کے ورکرس کے خلاف ایف آئی آر درج کروایا ہے۔