ماس ٹریڈ انڈیا کنسلٹنٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ برانچ کا قیام

چھوٹی بڑی رقومات کی سرمایہ کاری کیلئے بھر پور نمائندگی

کریم نگر 21 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسلامی شرعی اصول کی پابندی پر سختی سے عمل کرتے ہوئے ملت اسلامیہ مسلمانوں کی معیشت میں سدھار ترقی کیلئے ذمہ دارانہ ایماندارانہ طرز پر ماس ٹریڈ انڈیا کنسلٹنٹس پرائیویٹ لمیٹیڈ قیام عمل میں لایا ہے اس ادارہ کے چیرمین ایم ڈی جناب محمود احمد صدیقی نے کہا کہ وہ یہاںہوٹل نیوپیکاک کانفرنس ہال میں منعقدہ ماس ٹریڈ انڈیا کنسلٹنٹس کے زیر اہتمام گھر بیٹھے سرمایہ کاری کرتے ہوئے کس طرح سے کاروبار میں حصہ واری تجارت سے منافع حاصل کیا جاسکتا ہے اس تعلق سے نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا پلیٹ فارم اسٹاف ٹریڈنگ کسے کہتے ہیں اس کا طریقہ کار کیا ہے اس تعلق سے تفصیلی معلومات سے واقف کروایا گیا۔ اس موقع پر احمد صدیقی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا بھر میں جو بھی ملٹی نیشنل بڑی بڑی تجارتی کاروباری کمپنیاں ادارہ جات جیسے ٹاٹا برلا، ویپرو ، ریلائنس دھیرو بھائی امبانی آئی ٹی سی ،بجاج آٹو بھارتی ایریٹل ، بھیل و ملس ،ہیچ سی ایل ٹیکنو ایل اینڈ ٹی وی اور ای جی سی سن فارما اس طرح سے انہوں نے 95 ملٹی نیشنل کمپنیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام ملٹی نیشنل کمپنیوں میں جو کروڑ ہا روپئے مشغول ہے وہ بھی غیر مسلم خاندانوں کا سرمایہ ہے ۔ انہوں نے ان ملٹی نیشنل کمپنیوں کی شروعات میں دس روپئے کے حساب سے جو حصص خرید کئے تھے آج ان کی قیمت دیڑھ دو سو پانچ سو اس سے بھی زیادہ ہوچکی ہے ۔ ان متذکرہ کمپنیوں میں مسلمانوں کے حصہ داری یا حصص نمک کے برابر بھی نہیں ہے اس لئے کہ ملت اسلامیہ مسلمانوں میں شعور کی کمی معلومات نہ ہونے یا پھر کچھ مسلم مذہبی علماء دین نے اسے اس طرح کی تجارت کو ناجائز قرار دے دیا تھا بعد میں سوچ بچار کیا گیا اسلامی آئین پر پرکھا گیا

۔مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، مولانا مفتی تقی عثمانی، مولانا غلام وستانوی ،مولانا کلیم اللہ قاسمی مفتی عباد احمد صدیقی وغیرہ وغیرہ نے اس طرح کی تجارت شراکت داری جیسی نفع و نقصان کی حصہ داری ہو جائز قرار دیا۔ ان ملٹی نیشنل کمپنیوں کے قیام کیلئے سرمایہ اکٹھا کرنے 20 کروڑ ،30 کروڑ ،50 کروڑ کے حصول کیلئے حصص کی فروخت کا اعلان کیا اور صرف تین دنوں میں مطلوبہ سرمایہ اکٹھا کرلیا گیا اور اس طرح بڑے بڑے پراجکٹوں کی شروعات میں جن افراد نے دس روپئے 20 روپئے 100 روپئے کے حصص خرید لئے تھے اُن کی قیمت کئی گناہ بڑھ چکی ہے وہ لکھ پتی کروڑ پتی بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ حضرات کیلئے ایک آسان طریقہ سے اسٹاک مارکٹ کی تجارت کے طور طریقہ سے صبح 9.15 سے دوپہر 3.30 بجے تک اپنے دفتر میں واقف کروایا جائے گا ۔ ماس ٹریڈ انڈیا کنسلٹنٹس پرائیو لمیٹیڈ اس کاروبار کو سکھانے اور منافع بخش کامیاب کمپنیوں میں حصہ داری کرنے بہتر منافع حاصل کرلینے کی تربیت بھی دے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہتر منافع حاصل کرلینے کی تربیت بھی دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ چھوٹی بڑی بھاری رقم سرمایہ کاری کیلئے بھر پور نمائندگی کریں گے ۔ روشن مستقبل کیلئے ماس ٹریڈ انڈیا سے جڑجانے ربط پیدا کرنے کی خواہش کی ۔حیدرآباد بنجارہ ہلز پر کارپوریٹ دفتر کے ساتھ چکڑ پلی بنگلور ،ظہیر آباد کانپور، جئے پور ودھا ہریانہ وغیرہ میں بھی ماس ٹریڈ انڈیا کی شاخیں کام کررہی ہیں۔ ظہور خالد نے خیر مقدمی کلمات کے ساتھ ماس ٹریڈ انڈیا کا مختصرتعارف پیش کیا۔ بعدازاں عبدالماجد ڈائرکٹر نے ماس انڈیا ٹریڈ کمپنی کے تعلق سے تفصیلات پیش کی ۔