حیدرآباد ۔8 جولائی ۔ ( راست ) ٹائیکانڈو ایک کورین مارشل آرٹس ہے اس بڑے خطاب کو پورے ہندوستان میں ماسٹر محمد معین بابا اور سید ابراہیم احمد نے سال 2014ء میں گینس ورلڈ ریکارڈ حاصل کیا ۔ اس مقابلہ میں 979 شاگردوں نے سارے ہندوستان میں 11 مقامات پر دو گھنٹے لگاتار مظاہرہ کیا جس میں آندھراپردیش و تلنگانہ ، مہاراشٹرا ، کیرالا ، ہریانہ ، پنجاب ، اڑیسہ ، کرناٹک ، اترپردیش اور دہلی شامل ہیں۔ ماسٹر محمد معین بابا بلاک بیلٹ تھرڈ ڈان کوریا نے 25 برسوں سے پراکٹیس کی ہے
اور یہ ایک ماسٹر ہے اور یہ ریاست تلنگانہ حیدرآباد کے شہری ہیں۔ سید ابراہیم احمد بلاک بیلٹ فرسٹ ڈان کوریا نے بھی دس سال سے پراکٹس کی ہے ۔ یہ دونوں کھلاڑی انٹرنیشنل چمپیئن شپ میں حصہ لے چکے ہیں۔ یہ دونو ںبلاک بیلٹ جے آر انٹرنیشنل ٹائیکانڈو اکیڈیمی کے ممبر ہیں۔ یہ گرانڈ ماسٹر ایم جینت ریڈی بلاک بیلٹ 8 ڈان کوریا نو مرتبہ گنیس ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کے شاگرد ہیں جو دنیا بھر میں ٹائیکانڈو سکھارہے ہیں ۔