ماسٹر امان کو فاروق حسین کا تیقن

حیدرآباد، 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)جناب فاروق حسین ایم ایل سی نے حیدرآباد کے اُبھرتے ٹینس کھلاڑی امان ایوب خان جو اس ہفتے نیشنلز کیلئے ممبئی روانہ ہورہے ہیں ، انھیں حوصلہ افزائی کے طورپر تیقن دیا کہ قومی سطح کے مقابلوں میں اچھی کارکردگی پر اُن کی ہر سطح پر مدد کی جائے گی ۔ جناب فاروق آج دفتر سیاست میں جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں ماسٹر امان کو مسرز سید محمود حسین اور بابو جابری کی اسپانسر شپ کی حوالگی کے موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ صرف امان نہیں بلکہ وہ ہر باصلاحیت فرد کی بھرپور سرپرستی کریں گے ۔