ماسٹرس چمپیئن لیگ دبئی میں ایم سی ایل افتتاحی میچ میں جمنی عریبئینس کی کامیابی

دوبئی ۔ 29 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) دوبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ماسٹرس چمپیئن لیگ کے آج کھیلے گئے ٹی ۔ 20 ٹورنمنٹ کے افتتاحی میچ میں جمنی عریبئینس نے بہترین آل راؤنڈر مظاہرہ کرتے ہوئے لبرا لیجنڈس کو 78 رنز کے بھاری اسکور سے شکست دیدی ۔ جمنی عریبئینس نے پہلے بیٹنگ کا موقع پاکر مقررہ 20 اوورس میں تین وکٹس کے نقصان سے 234 رنز کا بھاری اسکور بنایا جس کے جواب میں لبر لیجنڈس آٹھ وکٹس کے نقصان سے صرف 156 رنز بناسکے ۔ جمنی عریبئینس کی کامیابی کے اصل ہیرو کمار سنگاکارا اور رچرڈس رہے ۔ سنگاکارا نے 43 گیندوں میں چھ چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 86 رنز بنایا ۔ رچرڈس نے 43 گیندوں میں چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 62 رنز بنایا ۔ فاتح ٹیم کے کپتان ویریندر سہواگ نے پہلی گیند پر چھکا لگاتے ہوئے اپنی باری کا آغاز کیا لیکن 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ۔