ماریڈ پلی میں سرقہ کی وارداتوں میں ملوث سارق گرفتار

حیدرآباد۔/7 مئی، ( سیاست نیوز) ماریڈ پلی پولیس نے سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ایک عادی سارق کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے مسروقہ مال برآمد کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ شیوا نے مقفل مکانات کو نشانہ بناتے ہوئے رات کے اوقات میں سرقہ کیا کرتا تھا۔ ڈیٹکٹیو انسپکٹر ماریڈ پلی پی پدما نے کہا کہ شیوا نے ماریڈ پلی تکا رام گیٹ اور مارکٹ پولیس اسٹیشن حدود میں سرقے کئے تھے۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 33 تولہ مسروقہ طلائی زیورات برآمد کرلئے اور اسے عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔