مارین آل انگلینڈ میں کامیابی کیلئے پرعزم

نئی دہلی ۔ 2 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اولمپک چمپیئن کیرولینا مارین نے اپنی حریف کھلاڑیوں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ماہ مجوزہ آل انگلینڈ چمپیئن شپ میں وہ بہترین مظاہرہ کریں گی ۔ اسپین کی 24 سالہ مارین نے 2014 ء تا 2016 ء کے دوران 2 عالمی خطابات، آل انگلینڈ خطاب کے ہمراہ اولمپک کا بھی گولڈ میڈل حاصل کیا ہے لیکن گزشتہ برس ریو اولمپک کے بعد زخموں کی وجہ سے وہ فتوحات کے سلسلہ کو برقرار رکھنے میں ناکام ہیں۔ تاہم عدم تسلسل کے باوجود انھوں نے گزشتہ برس جاپان اوپن اور یوروپی چمپیئن شپ حاصل کیا جبکہ انہیں انڈیا اوپن ، ملیشیاء اوپن اور سنگاپور اوپن کے خطابی مقابلے میں شکست ہوئی ۔